بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں امریکی ایئر بیس کے سکیورٹی گارڈ نشانہ

افغانستان میں امریکی ایئر بیس کے سکیورٹی گارڈ نشانہ


کابل۔افغانستان میں امریکہ کے زیرانتظام بگرام ایئربیس کے قریب فائرنگ سے 8افغان سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں مسلح افراد نے امریکہ کے زیرانتظام بگرام ایئربیس پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح فرائض کی انجام دہی کے لئے آرہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 8 سکیورٹی گارڈ ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کی ترجمان واحدہ شاکر کے مطابق 10 سکیورٹی گارڈ معمول کے مطابق بگرام ایئربیس پر ڈیوٹی دینے جارہے تھے جنہیں بیس سے ایک کلو میٹر دور شاہ کاہ گاؤں میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب کہ 8 گارڈ موقع پر ہی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔دوسری جانب اب تک کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ترجمان گورنر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔