بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ


طرابلس۔لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جان سے گئے جبکہ کوسٹ گارڈز نے 4 افراد کو بچالیا ہے۔تارکین وطن گزشتہ رات کو کشتی کے ذریعے یورپ کیلئے روانہ ہوئے لیکن ان کی کشتی سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئی۔ لیبین کوسٹ گارڈز نے 4افراد کو بچالیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں افریقی، شامی اور دیگر شہری یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔