بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکی تیاری

پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکی تیاری

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے عیدکے بعدعوامی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بند ی کرلی وفاقی حکومت پردباؤ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلائی گی جبکہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم کو میدان میں اتار کر عوامی اجتماعات کے ذریعے جواب دے گی پی ٹی آئی جے آئی ٹی اورسپریم کورٹ کو ہراساں کرنے کے خلاف پورے ملک میں رابطہ مہم چلاکر دونوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرے گی اس سلسلے میں مہم کی قیادت عمران خان اورپارٹی کے دیگر نو منتخب عہدیدارکرینگے جس کے جواب میں ن لیگ نے بھی میدان میں نکلنے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔

جولائی اوراگست میں وزیراعظم ملک بھرکے دورے کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب اور میگا پراجیکٹس کاسنگ بنیادبھی رکھیں گے وہ چاروں صوبوں کادورہ کرینگے جسکے لیے صوبائی تنظیموں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ سندھ اورخیبر پختونخوا سے اہم سیاسی شخصیا ت کی پارٹی میں شمولیت بھی متوقع ہے اگلے دوماہ میں وزیر اعظم کی طرف سے 8بڑے عوامی اجتماعات کاامکان ہے