بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجلی تاروں نے 2خواتین کی جان لے لی

بجلی تاروں نے 2خواتین کی جان لے لی


پشاور۔سوڑیزئی کے علاقے ڈنڈو پل میں ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے بجلی کی تاریں 11ہزار کے وی سے ٹکڑا گئیں جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں کرنٹ پھیلنے سے 2خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی اطلاعات کے مطابق پشاور کے نواح میں سوڑیزئی ڈنڈو پل کا ٹرانسفارمر دوپہر کے وقت اچانک پھٹ گیا اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اسی اثناء میں یہ تاریں 11ہزار کے وی سے ٹکڑا گئیں جس سے پورے علاقے میں کرنٹ پھیل گیا اور دو خواتین خاد میر بی بی زوجہ الف خان سکنہ خیبر ایجنسی اور جمعہ خیلا زوجہ غلام حسین سکنہ کرم ایجنسی کرنٹ سے بری طرح جھلس گئیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون عشرت بی بی بری طرح زخمی ہوگئی جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔