بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حضورﷺ کے پسندیدہ ترین پکوان کو پکانا سیکھیں

حضورﷺ کے پسندیدہ ترین پکوان کو پکانا سیکھیں

رمضان المبارک کا آخری ہفتہ چل رہا ہے اور یہ مقدس مہینہ ختم ہونے کے قریب ہے۔

مگر کیا آپ نے اس رمضان ایک ایسا پکوان کھانا پسند کریں گے جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پسندیدہ ترین پکوان تھا؟

اگر ہاں تو ثرید نامی پکوان کو کبھی کھا کر آپ نے دیکھا جو عام طور پر شوربے میں روٹی کو بھگو کر تیار کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں جیسے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ‘حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا’۔ (ابو داؤد شریف)

اسی طرح صحیح بخاری میں آیا ہے ‘عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر’

اسے افطار میں کھا کر دیکھیں جو کہ زودہضم ہونے کی وجہ سے نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں اور کچھ افراد کے خیال میں یہ طبیعت مالش ہونے پر بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ثرید کے لیے درکار اجزاء

600 گرام بون لیس بھیڑ یا گائے کا گوشت جسے چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیں

لوکی کا آدھا حصہ جسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں

دو کھانے کے چمچ زیون کا تیل

ایک بڑے سائز کی پیاز، جسے اچھی طرح کاٹ لیں

لہسن کی تین سے چار پوتھیاں، اچھی طرح کاٹ لیں

ادرک کا آدھا انچ کا ٹکڑا، اچھی طرح کاٹ لیں

ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹ

ایک بڑے سائز کا ٹماٹر، جسے کاٹ لیں

نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ

1/4 چائے کا چمچ ہلدی

1/4 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر

1/4 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاﺅڈر

1/4 چائے کا چمچ دھنیا پاﺅڈر

1/4 چائے کا چمچ زیرہ پاﺅڈر

ایک چائے کا چمچ دہی

ایک لیٹر ابلا ہوا پانی

پکانے کا طریقہ

زیتون کے پکانے کے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پھر اس میں پیاز، لہسن اور ادرک کا اضافہ کریں، انہیں اس وقت تک تلیں جب تک ہلکے سے گولڈن رنگ کے نہ ہوجائیں۔

اس کے بعد اس میں مصالحے ڈالر کر اس مکسچر کو ایک منٹ تک پکائیں۔

اس پر ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹامٹر ڈال دیں جبکہ حسب ذائقہ نمک اور معمولی سا پانی بھی۔ اس مکسچر کو اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرلیں اور تیل مکسچر سے الگ نہ ہوجائے۔

اس کے بعد گوشت کا اضافہ کریں اور چولہے کی آنچ بڑھا دیں، جبکہ مکسچر کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔

اس کے بعد ابلے وئے پانی کا اضافہ کرکے اسے ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ ابل جائے تو آنچ کو ہلا کرکے برتن کو ڈھانک دیں اور گوشت کو اس تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائیں۔

جب گوش گل جائے تو اس میں دہی اور لوکی کو ڈال کر مزید پندرہ منٹ تک پکائیں۔

جب سالن پک جائے تو چولہا بند کرکے دھنیا پودینا سے اسے سجائیں اور چپاتی یا روٹی توے پر تیار کرکے ٹکڑے کریں اور پلیٹ میں رکھ دیں۔

اب اس کے اوپر ثرید کو ڈالیں اور گرم گرم ہی پیش کریں۔