بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج کی کاروائی ٗ جنوبی وزیرستان میں اسلحہ برآمد

پاک فوج کی کاروائی ٗ جنوبی وزیرستان میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی۔پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میدان اور زرکئے میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے گاؤں میدان اور زرکئے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں آر پی جی سیون ‘ ایس ایم جیز ‘ دستی بم ‘ بارودی سرنگیں ا ور رائفلیں شامل ہیں۔