بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عام انتخابات میں 32نئی سیاسی جماعتوں کی انٹری

عام انتخابات میں 32نئی سیاسی جماعتوں کی انٹری


پشاور۔2018ء کے انتخابات میں 32نئی سیاسی جماعتیں بھی حصہ لیں گی جن کوگذشتہ تین سال کے دورا ن انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ کل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد343تک پہنچ گئی ہے اورانتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتو ں کی تعداد 147سے بڑھ کر178ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق مئی 2013کے انتخابات تک ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 270تھی جن میں سے 147جماعتوں نے انتخابی نشان حاصل کیے تھے ان میں سے 111سیاسی پارٹیوں نے انتخابات میں حصہ لیاتھا مگر صرف 18جماعتیں ہی اسمبلیوں میں نمائندگی کے حصول میں کامیاب رہیں ۔

اکثر جماعتوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاذرائع کے مطابق اتنی زیادہ تعداد میں سیاسی جماعتوں کی طرف انتخابی میدان میں اترنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ میں مشکلات کاسامنا بھی کرنا پڑتاہے 2013ء میں محض ایک سیاسی جماعت نے انتخابی نشان حاصل کیا تاہم سیا سی جماعتوں کی طرف سے یہ سلسلہ جاری رہا اور 2014ء میں 16مزید سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابی نشان حاصل کیے 2015ء میں آٹھ جبکہ 2016ء میں پانچ نئی جماعتوں نے انتخابی نشانات حاصل کیے رواں سال اب تک دو نئی سیاسی جماعت نے انتخابی نشان حاصل کیاہے اگر یہی رفتار رہی تو سیاسی حلقوں کے مطابق نئے الیکشن میں میدان میں اترنے والی سیاسی جماعتوں کی تعد اد 200سے بڑھ سکتی ہے