بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتخابات کیلئے جے یو آئی نے نئی حکمت عملی طے کر لی

انتخابات کیلئے جے یو آئی نے نئی حکمت عملی طے کر لی

پشاور۔جمعیت العلمائے اسلام نے رمضان کے بعدنئے الیکشن کے لیے کارکنوں کو متحر ک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں اس سلسلے میں جے یو آئی کی مرکزی اور صوبائی شوریٰ کے اجلاسو ں میں طویل مشاورت کے بعدحکمت عملی وضع کرلی گئی ہے جس پر عیدکے فوراًبعدعملدر آمدشروع کردیاجائے گاجس کے دوران نہ صرف بعض حلقوں میں امیدواروں کا قبل ازوقت اعلان متوقع ہے بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اہم ناراض رہنماؤں کی شمولیتوں کاسلسلہ بھی شروع کیاجائے گا ذرائع کے مطابق جے یوآئی ماضی کے برعکس اس بار الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ہی اپنے امیدواروں کااعلان کرسکتی ہے تاکہ انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت اور تیاری کا موقع مل سکے