بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فائرنگ کے روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع

فائرنگ کے روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع


پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے علماء کرام سے نماز جمعہ کے خطبات میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی خطابات کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی اپنے علاقوں کی مساجد میں عوام سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے متعلق خصوصی تقاریر کریں گے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے جامع پلان بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے ڈویژن ایس پیز ٗ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک اور انسانی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام تروسائل برؤے کار لائے جائیں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام سے جمعہ کے خطبات میں ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے خصوصی تقاریر کریں بازاروں میں پمفلٹ اور اہم مقامات پر بینرز کے ذریعے ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور غیر اخلاقی فعل ہے۔

ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او ز کو خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تھانوں کی سطح پربھی مہم شروع کی گئی ہے جس کا آغاز پھندو سے کیاگیا اورابتدائی طور پر اے ایس پی گلبہار نجم الحسنین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی دوسری ریلی گلبرگ میں نکالی گئی جبکہ چاند رات تک یہ مہم جاری رہے گی ایس ایس پی آپریشز کا کہناتھاکہ تھانوں ٗ اہم چوکوں ٗ شاہراہوں اور موبائل گاڑیوں پر بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ ہوائی فائرنگ کی رو ک تھام ممکن بنائی جاسکے ۔