بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے میں مایوسی پھیل گئی

پی آئی اے میں مایوسی پھیل گئی

پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے ملازمین نے قرضے لیکر اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے بنوائے تھے پی آئی اے نے سالانہ بونس پہلے ہی نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے فنڈزکی عدم دستیابی پر تنخواہیں قبل از وقت اداکرنے سے انکار کیا ہے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین کو عیدالفطرکے پیش نظر قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا تھاادھر سول ایو ی ایشن اتھارٹی اور پیسکو کے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ سالانہ بونس کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔