بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہاجر ین کے بچوں کو بلاامتیاز تعلیم کی فراہمی

افغان مہاجر ین کے بچوں کو بلاامتیاز تعلیم کی فراہمی


پشاور۔صوبائی وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے اپنے بھائی ہیں لہذاحکومت خیبرپختونخواافغان مہاجرین کے بچوں سمیت سب کوبلاامتیازاپنے وسائل سے معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اافغانی بچوں کی تعلیم کے لئے صوبائی حکومت کو مرکز سمیت کسی بھی ادارے سے کوئی خصوصی گرانٹ یا امداد نہیں مل رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں امریکی قونصل جنرل ریمنڈ مک گریتھ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرقونصلیٹ کے پولیٹیکل اکنامک چیف مٹن میئراورسیکرٹری تعلیم شہزاد بنگش بھی موجود تھے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زیادہ تر توجہ ماضی میں نظرانداز کردہ خواتین کی 52فیصد آبادی پر مرکوز ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں گرلز سکولز کا کوٹہ 35فیصدسے بڑھا کر70فیصدکردیاہے جبکہ گرلز کے لئے 1450کمیونٹی سکولز قائم کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح تمام گرلز ہائی اورہائیر سیکنڈری سکولوں میں ترجیحی بنیادوں پرآئی ٹی لیب قائم کئے جارہے ہیں۔عاطف خان نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں کے دوران تعلیمی بجٹ میں 113فیصد اضافہ کرکے اسے 61ارب روپے سے بڑھاکر 138ارب روپے کردیاہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیب کی تعداد 179سے 1340تک پہنچایاہے