بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد

چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد

اسلام آباد۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔ چین کے وزیر خارجہ افغانستان کے درہ کے بعد پاکستان آئے ہیں۔ ہفتہ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو ر وزہ دورہ پر پاکستان پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ چین کے وزیر خارجہ دورہ میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ چین کے وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان آئے ہیں۔