بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مہم کامیاب

چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مہم کامیاب

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مہم کامیاب رہی ضلع بھر فائرنگ نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ ہسپتالوں میں بھی ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔ اس ضمن میں چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد طاہرخان اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے علماء کرا م ٗ تاجروں اور بالخصوص شہریوں و میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے دن رات ایک کرکے ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم چلائی جو انتہائی کامیاب رہی اور شہر کے کسی بھی علاقے سے ہوائی فائرنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی پولیس حکام کا کہناتھاکہ شہریوں نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ نہ کرکے مہذ ب شہری ہونے کا ثبوت پیش کیا پولیس حکام کے مطابق چاند رات پر ہسپتالوں میں بھی ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں لایا گیا ۔