بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / ہندوستان میں گائے کیلئے ایمبولینس سروس

ہندوستان میں گائے کیلئے ایمبولینس سروس

بھارت میں ہندو برادری گائے کو مقدس جانور تصور کرتی ہے بلکہ اتنا زیادہ مانتی ہے کہ ایک ریاست میں تو ان کے لیے پرائیویٹ ایمبولینس سروس بھی شروع کردی گئی۔

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ریاستی نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد نے حال ہی میں گائیوں کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ اس سروس کو حکومتی معاونت تو حاصل ہے تاہم یہ سرکاری فنڈز پر نہیں چلے گی بلکہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اس کا انتظام سنبھالے گی۔ یہ این جی او گائے کے ذبح کے خلاف بھی مہم چلاتی رہی ہے جبکہ اب اس نے ان جانوروں کے لیے ایمبولینس سروس شروع کر دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق مئی 2017 میں شروع ہونے والی سروس کو پہلے ہفتے میں ہی سیکڑوں کالز موصول ہوئیں۔

اس ایمبولینس سروس کی گاڑیاں سائرن اور بنیادی سرجری کے سامان سے لیس ہیں۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ متعدد بھارتی ریاستوں میں گائیوں کے ذبح پر پابندی عائد ہوچکی ہے، جبکہ مرکزی حکومت بھی ایسا کرنے والی ہے، جس کو کافی متنازع بھی قرار دیا جاتا ہے۔

گائیوں کے ذبح کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں کیس بھی زیرسماعت ہے۔