بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / بی ایم ڈبلیو کار ٹرانسفارمر روبوٹ میں تبدیل

بی ایم ڈبلیو کار ٹرانسفارمر روبوٹ میں تبدیل


انقرہ۔ ترکی کے انجینیئروں نے کار کو مکمل طور پر ٹرانسفارمر میں تبدیل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا لیکن یہ روبوٹ نہ ہی ٹرانسفارمر کی طرح اڑتا ہے اور نہ لڑتا  نہ چلتا ہے بلکہ اپنی جگہ پر موجود رہتا ہے۔

اسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ ٹرانسفارمرز فلم میں کاریں شکل بدل کر روبوٹ میں ڈھلنے کا عمل محض کوئی خواب یا سائنس فکشن کی بات نہیں۔ ویڈیو میں ایک کار کو روبوٹ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسےترکی کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آپ اپنی کار کو بھی روبوٹ میں بدل سکتے ہیں لیکن اس کے لیے کمپنی کو خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔

روبوٹ کا دھڑ اور گردن خصوصی ڈیزائن کردہ ایکچوایٹر سے کنٹرول ہوتی ہے اور 120 درجے تک کھل سکتی ہے۔  کمپنی کے مطابق فی الحال یہ روبوٹ چل پھر نہیں سکتا ہے لیکن اس کو حرکت دینے کے لیے اس پر کام جاری ہے۔ کمپنی کے مطابق پہلے ماڈل کی تکمیل میں 8 ماہ تک دن رات محنت کی گئی ہے۔

12 انجینیئروں اور 4 ٹیکنیشنز نے مل کر انقرہ میں کمپنی کے صدر دفتر میں اسے تیار کیا ہے۔ روبوٹ کو 10 چینل کے ریموٹ کنٹرول سے قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل کو اینٹی مون کا نام دیا گیا ہے۔