بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاڑا چنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ‘ آرمی چیف

پاڑا چنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ‘ آرمی چیف


سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جب کہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کو نسلی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش دشمن ایجنسیوں اور اسپانسرڈ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ہمارے دشمن دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ فرقہ واریت اور نسلی تعصب کو ہوا دے کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس کا جواب ہمیں قومی اتحاد کا مظاہرہ کرکے دینا چاہیے۔

View image on Twitter

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں جو پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل طور پر احترام کرتے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم مہم کو شکست دینے کے لیے حالیہ دنوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء سے رابطے بھی کیے ہیں۔

آرمی چیف نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاٹا سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرلیا گیا ہے اور کسی صورت اسے دوبارہ خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔