بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ضلعی افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز جاری

ضلعی افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز جاری

صوبائی حکو مت نے ضلعی افسروں کی تقرریوں و تبادلورں اور ترقی کے لئے پایسی گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے تمام انتظامی سیکرٹریوں و کمشنرز کو اس پر سختی سے عملدر آمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں محکمہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے انتظامی سیکرٹریوں اور کمشنرز کے نام جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ضلعی سر براہ ماہانہ یا پندرہ روزہ بنیادوں پر تبادلو ں کی تجاویز تیار کرے متعلقہ ضلع ناظم کو بھیجے گا۔

ٗضلع ناظم ان تجاویز سے کسی اختلا ف کی صورت میں سات دن کے اندر متعلقہ ضلعی سر براہ کو آگاہ کر ے گا ٗسات دن کے اندر ضلع ناظم کی طرف سے جواب نہ آنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ضلع ناظم کو کوئی اعتراض نہیں اور وہ ان تجاویز کی توثیق کر رہے ہیں ٗکسی اعتراض کی صورت میں تبادلو ں کے قوانین یا پالیسی رولز کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر معاملہ متعلقہ محکمے کے سیکر ٹر ی کے نوٹس میں لایا جائے گا جس کے احکامات حتمی ہوں گے ٗتمام تبدیلیاں قوانین کے مطابق ہوں گی اور کوئی صوابدیدی اختیارات نہیں ہو ں گے ٗ تمام انضمام شدہ محکموں پر بھی لازم ہو گا کہ وہ ہر قسم کی بھرتی ترقی اور تبدیلی کے احکامات کی نقول ضلع ناظم کو بھجوائیں۔