بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن کی بسیں ’پاکستانی‘ ہوگئیں

لندن کی بسیں ’پاکستانی‘ ہوگئیں

لندن: اس عید کے موقعے پر لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے رنگ چھا گئے۔

بسیں لندن میں آکسفورڈ سرکس کے قریب دیکھی گئیں جبکہ ان میں سے ہر بس پر ’’ایمرجنگ پاکستان، لینڈ آف بیوٹی فُل فیسز‘‘ (اُبھرتا پاکستان، خوب صورت چہروں کی سرزمین) کی عبارت نمایاں ہے۔

View image on Twitter
View image on Twitter

بسوں پر خواتین کی تصاویر نمایاں ہیں جنہوں نے پاکستان میں علاقائی تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ بسوں پر ارد گرد کے رنگ بھی پاکستان تمدن ہی کو اجاگر کررہے ہیں۔

بظاہر یہ کاوش کسی پاکستانی سرکاری ادارے ہی کی جانب سے کی گئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ ادارہ کون سا ہے جس نے دیارِ غیر میں پاکستان کو اس خوب صورت انداز میں پیش کیا ہے۔