بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسرائیلی وزیراعظم اور کابینہ ارکان بال بال بچ گئے

اسرائیلی وزیراعظم اور کابینہ ارکان بال بال بچ گئے


مقبوضہ بیت المقدس ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے وزراء راکٹوں سے حملے میں بال بال بچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کابینہ ارکان کے ہمراہ شام سے ملحقہ علاقے مقبوضہ وادی گولان کا دورہ کیا اس دوران شام سرحد کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پر بے درپے راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے وزراء محفوظ رہے ،سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حکومتی قافلے کو محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ اسرائیلی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شام سرحد کے قریب شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔