بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ائرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام

باچا خان ائرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور۔محکمہ کسٹم نے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا برآمد ہونیوالی کرنسی کی مارکیٹ میں قیمت 1 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسی بھی وقت کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کانوٹس لیتے ہوئے سوات کے رہائشی محمد زادہ کوشک کی بناء پر روک کرتلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 4 لاکھ سعوری ریال برآمد ہوئے جو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب منتقل کئے جارہے تھے حکام کے مطابق برآمد ہونیوالی کرنسی کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے ہے حکام نے بتایاکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔