بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخواکے 28اعلیٰ افسران کی اگلے ماہ رخصتی

خیبرپختونخواکے 28اعلیٰ افسران کی اگلے ماہ رخصتی

پشاور۔چیف سیکرٹری ، سپیشل ہوم سیکرٹری ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری صوبائی محتسب سمیت گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس تک کے اٹھائیس اعلیٰ افسران اگلے مہینے سے ریٹائرڈ ہونا شروع ہو جائینگے رواں سال گریڈ سترہ کے اکیس ، گریڈ اٹھارہ ، گریڈ بیس ، گریڈ اکیس کے دودو ، گریڈ انیس کا ایک آفیسر ریٹائرڈ ہو جائینگے سرکاری دستاویزات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید رواں سال اگست میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پرریٹائرڈ ہو جائینگے۔

گریڈ اکیس کے صوبائی سیکرٹری محتسب نور علی خان تیس نومبر ، گریڈ اکیس کے سیکرٹری قانون محمد عارفین چار جون ،سپیشل سیکرٹری داخلہ اور گریڈ بیس کے سراج احمد چار اگست ، گریڈ بیس کے آفیسر امین الحق نو اکتوبر ، گریڈ انیس کے ایڈیشنل کمشنر پشاور اعظم جان خلیل چودہ جون ،گریڈ اٹھارہ کے لطف الرحمان پندرہ جولائی ، گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ سید عبداعلی شاہ بارہ اکتوبرکو ریٹائرڈ ہو جائینگے جبکہ گریڈ سترہ کے اکیس افسران ریٹائرڈ ہو نگے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سید کی ریٹائرمنٹ کے بعد اگست میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائیگی ۔