بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان سے فوج کا انخلاء قبل از وقت ہوا ٗ جیمز میٹس

افغانستان سے فوج کا انخلاء قبل از وقت ہوا ٗ جیمز میٹس


برسلز۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ء بہت تیزی سے کیا گیا تھانیٹو نے افغانستان کو خوف اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کا عزم کر رکھا ہے نیٹو ممالک کے دفاعی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس پر پھر نظر ڈالیں گے کہ شاید ہم نے فوج کا انخلاء بہت جلدی میں کیا ہے، تعداد کو بہت تیزی سے کم کر دیا ہے جنرل میٹس کا کہنا تھا کہ ‘میں جنگ کی ٹائم لائن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جنگ ایک ایسا عمل ہے جس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی سکتی۔

‘ان کا کہنا تھا کہ لب لباب یہ ہے کہ نیٹو نے افغانستان کو خوف اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کا عزم کر رکھا ہے، اور دہشت گردی سے آزادی کا یہ تقاضہ ہے کہ آپ صورتحال کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے یاد رہے کہ افغانستان میں شورش کا آغاز 16 سال قبل امریکہ میں دہشت گرد حملوں کے بعد شروع ہوا۔سنہ 2014 کے آخر میں نیٹو نے وہاں کی فوج کی تربیت میں مدد شروع کی۔

برطانوی وزیرِ دفاع نے کہا کہ افغانستان میں پہلے سے موجود 500 اہلکاروں کے بعد اب مزید 100 اہلکاروں کو بھجوایا جائے گا۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں افعانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ حالیہ عرصے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔