بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ کارروائی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بارود سمیت چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جمعہ کے روز سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان کے قریبی علاقے نواب شاہ میں دہشگردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

وہاں پر چار دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلو بارود ‘ اسلحہ ‘ سیفٹی نیوز ‘ پرائما کارڈ ‘ چھرے برآمد کر کے چاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وہاں پر موجود دہشتگردوں کے دو ساتھی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ۔ ملزمان میں ساجد ‘ نعمان ‘ شاہد اور حبیب الرحمان شامل ہیں ۔ فرار ملزموں میں عدنان اور الیاس شامل ہیں ۔