بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریکارڈ میں ٹمپرنگ انصاف کی راہ میں مداخلت ہے،عمران خان

ریکارڈ میں ٹمپرنگ انصاف کی راہ میں مداخلت ہے،عمران خان


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) کی پانامہ کی سکے ریکارڈ میں ٹمپرنگ انصاف کی راہ میں مداخلت ہے اس سنگین جرم میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر اپنے ایک پیغام میں کیا عمران خان نے کہا کہ ( ایس ای سی پی ) ایک قومی ذمہ دار ادارہ ہے۔

لیکن ذرائع ابلاغ پر ایسی اطلاعات تواتر کے ساتھ موصول ہو رہی ہیں کہ وہ پانامہ کیس سے متعلق ریکارڈ میں ردو بدل کر کے شریف برادران کو بچا رہا ہے جو انتہائی بے ہودہ طرز عمل ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ایس ای سی پی کی شریف برادران کو بچانے کی کوشش انصاف کی راہ میں سوچی سمجھی مداخلت ہے اور ایسی کسی بھی مداخلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا سکتا لہذا اس سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کر کے ان کو جیل میں ڈال دیا جائے ۔