بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکیورٹی اور تحفظ عوام کا بنیادی حق ہے،عمران خان

سکیورٹی اور تحفظ عوام کا بنیادی حق ہے،عمران خان

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں بیرونی عناصرملوث ہوسکتے ہیں،سکیورٹی اور تحفظ عوام کا بنیادی حق ہے۔ فاٹا بہت جلد خیبرپختونخوا میں ضم کردیاجائیگا،فاٹا کو ضرور پختونخواہ کا حصہ بنائیں گے۔فاٹاکے منتخب نمائندے جلدصوبائی اسمبلی میں بیٹھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاراچنار میں شہداء کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچ گئے،دھرنے سے خطاب میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں بیرونی عناصرملوث ہوسکتے ہیں،سکیورٹی اور تحفظ عوام کا بنیادی حق ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پاراچنار میں دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دھماکے میں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا،متاثرین اور تمام پارا چنار کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں،عمران خان نے کہا کہ سکیورٹی اور تحفظ عوام کا بنیادی حق ہے،قوم پاراچنارمتاثرین کے غم میں برابرکی شریک ہے۔

دہشت گردپاکستان میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتے ہیں،ملک میں دہشت گردی میں بیرونی عناصرملوث ہوسکتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا بہت جلد خیبرپختونخوا میں ضم کردیاجائیگا،فاٹا کو ضرور پختونخواہ کا حصہ بنائیں گے۔فاٹاکے منتخب نمائندے جلدصوبائی اسمبلی میں بیٹھیں گے،دیگرعلاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی امن قائم ہوناچاہیے۔