بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ

پشاور۔کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور ،اسکا بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں بریک فیل ہونے سے بس ٹنل ٹول پلازہ کے کیبن سے ٹکراتے ہوئے سڑک کے بیچ کھڑی دو موٹرکاروں پر الٹ گئیں۔حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جنت پور ولد امان اللہ سکنہ پشاور اسکا بیٹا دریا نور اور بھتیجا شیر محمد ولد لاہور خان اور لائق کان ولد رحمان گل ساکن پشاور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ دیگر گاڑیوں میں سوار چھ مسافر خاتون مسماۃ عاقلہ بی بی،میر واعظ،ڈاکٹر سباؤن ساکنان کے ڈی اے کوہاٹ،وکیل حسین سکنہ کراچی ،فضل منان سکنہ بازید خیل کوہاٹ اور ذاکر کان سکنہ پشاور شدید زخمی ہوگئے ۔جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کا شکار گاڑیاں تحویل میں لیکر تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا۔