بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیالی تبدیلی والوں کا جادو صرف سٹیج تک چلتا ہے ،امیر مقام

خیالی تبدیلی والوں کا جادو صرف سٹیج تک چلتا ہے ،امیر مقام


کرک۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 350 ڈیم بنانے کے دعویداروں سے 350کنویں بھی نہیں بن سکے ،عمران خان کا پرائم منسٹر بننے کا خواب شیخ چلی کاخواب ثابت ہوگا، احتساب کمیشن کے ڈی جی نے حکومت پرچارج شیٹ لگا کر استعفیٰ دیا ،عمران خان نے احتساب کمیشن کوہی تالے لگادیے،کرپشن میں ملوث وزیراعلیٰ کو نمبر ون چیف منسٹر کا ایوارڈ دیدیا گیا۔خیالی تبدیلی والوں کا جادو صرف سٹیج تک چلتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیالی تبدیلی والوں کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ کے عوام صوبے میں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کوکئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔صوبے کے عوام بھی خیبر پختونخواہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ملک میں 2013 کے مقابلے میں دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔

تبدیلی والے پاکستان کی ترقی نہیں دیکھ سکتے ۔عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں احتساب کیمشن کو کیوں تالے لگائے ہیں۔ احتساب کمیشن کے ڈی جی نے بڑی چارج شیٹ آپ پر لگا کر استعفیٰ دیا ۔آپ میں اتنی جرات نہیں کے دوبارہ ڈی جی تعینات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 350ڈیم بنانے کے دعویداروں نے350 کنویں بھی نہیں بنائے۔ عمران خان تمام اصول بھلا کر صرف کرسی حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ صرف شیخ چلی کا خواب بن کررہ جائے گا۔ آپ پرائم منسٹر نہیں بن سکتے ۔