بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کی اپ گریڈیشن پر تحفظات کو مستردکردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کی اپ گریڈیشن پر تحفظات کو مستردکردیا

پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن پر تحفظات کو خیبر پختونخوا حکومت نے مستردکردیاہے صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے تیس ہزار سے زائد اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا تھا کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی اپ گریڈیشن کے لئے صوبائی حکومت نے کمیٹی بھی قائم کی تھی جنہوں نے اپنی سفارشات خیبر پختونخوا حکومت کو دی ہے جس میں شہدا پیکج میں اضافہ اور اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کی سفارشات کی تھی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس۔

،ڈبلیو ایس ایس پی سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن آئندہ ایک مہینے میں باقاعدہ طورپرکردیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ اپ گریڈیشن پر دو محکموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا جسے صوبائی حکومت نے مسترد کردیاہے اور خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن ہر حال میں کرنے کا فیصلہ کیا