بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیلفی کے جنون نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

سیلفی کے جنون نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی


گوجرانوالہ: دریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان کی جان لے لی۔

تین نوجوان دریائے چناب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ سیلفی بنانے کیلئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں جن کی شناخت طاہر لطیف، ارسلان یعقوب اور اسامہ سعید کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں نوجوان آپس میں رشتے دار تھے اور ان کا تعلق گوجرانوالہ کے محلہ سلطان پورہ گھوڑے شاہ سے تھا۔