بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اتحاد ایئرویز امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار

اتحاد ایئرویز امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار

ابوظبی: امریکا نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سے اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے امریکا آنے والے مسافروں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی جس کا اطلاع فوری طور پر ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے مسافروں کے لیپ ٹاپ رکھنے پر عائد پابندی سے ایئر لائن کو استثنیٰ دے دیا ہے اور کمپنی اس اقدام کو خوش آئند سمجھتی ہے۔ تین ماہ قبل امریکا نے ترکی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 10 ایئرپورٹس سے براہ راست امریکا آنے والی پروازوں کے مسافروں پر پابندی عائد کی تھی کہ وہ اپنے ہینڈ کیری میں لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس نہیں لائیں گی۔

امریکا نے یہ پابندی سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عائد کی تھی جبکہ اتحاد پہلی ایئرلائن ہے جسے اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی کے ترجمان ڈیوڈ لیپن نے بتایا کہ اتحاد ایئرویز کو پابندی سے مستثنیٰ اس لیے قرار دیا گیا کیوں کہ اس نے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں اور ہم اتحاد ایئر ویز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔