بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان کل کرے گا 

پشاور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان کل کرے گا 

پشاورثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب منعقد ہوگی جبکہ اسی روز مارکیٹ میں نتیجہ بھی دستیاب ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کل صبح 10بجے یونیورسٹی پبلک سکول کے آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہوگی ،جس کی مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی ہونگی۔ اُنہوں نے کہاکہ نتائج کی گزٹ کاپیاں اورسی ڈیز اسی روز دن 12بجے بورڈ کے کیمپ دفاتر سے حاصل کی جا سکیں گی ۔ امتحانی نتائج ویب سائٹ کے علاوہ ای ڈی ایم سی اور موبائل پر بھی دیکھے جا سکیں گے ۔