بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بہاولپور سے کراچی جانیوالی بس کو حادثہ

بہاولپور سے کراچی جانیوالی بس کو حادثہ

حیدرآباد۔بہاولپور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ حیدر آباد مٹیاری کے درمیان میانی فارسٹ کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر الٹ جانے سے7افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ،لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلاتکے مطابق حیدر آباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر قومی شاہراہ پر بہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتاربس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 37 مسافرزخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے قوعہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ترجمان ایدھی سنٹر نے بتایا کہ رضا کاروں نے سات لاشیں اور درجنوں سے زائد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

مسافروں کے مطابق بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیو کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔موٹر وے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس تیزرفتاری کے باعث الٹی اور چھ جانیں لے گئی ، زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ واقعہ کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔