بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں کو ختم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں کو ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ پرقائم افغان مہاجرین کے تمام کیمپوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں ڈسٹرکٹ مانسہر ہ میں تین کیمپوں کو ہٹانے کے نوٹسز جار ی کردیئے ہیں اور افغان مہاجرین کو بیس جولائی تک کی ڈیڈلائن دیدی ہے اور بیس جولائی سے مانسہرہ میں قائم بیرادی ، خاکی ، اچھڑیاں کیمپیں خالی کر دی جائیگی اورمجموعی طور پر 3888خاندانوں کو منتقل کردیا جائے گا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سی پیک کے مغربی روٹ پر واقع تمام افغان مہاجرین کے کیمپوں کو مرحلہ وار طور پرہٹا دیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے وزارت سیفران اور افغان کمشنریٹ کو بھی آگاہ کیاگیا ہے ان کیمپوں کے متاثرین کو دوسرے کیمپوں میں منتقل کر دیا جائے گا جن کے لئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے جبکہ ان کیمپوں میں رجسٹرڈ اورتما م غیر رجسٹرڈ تمام افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل بھی دوبارہ کیا جائے گا