بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

سعودی عرب،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق


ریاض۔ سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسران کو الضباب کے علاقے میں اس وقت گویل ماری گئی جب وہ اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے جا رہے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق 3مسلح افراد نے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے اور طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔