بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتے،ناصر خان جنجوعہ

عسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتے،ناصر خان جنجوعہ

سلام آباد۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی بھارت میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر الیگز کے ہمراہ ملاقات، ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام، پاکستان کے افغانستان و بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر ہونے والی حالیہ پیشرفت بھی زیرغور آئی۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھارت میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر الیگز کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام، پاکستان کے افغانستان و بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر ہونے والی حالیہ پیشرفت بھی زیرغور آئی۔ قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور وہاں پر تمام امور کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں برطانوی کردار کی تعریف کی۔ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں وہاں کے مقامی کرداروں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتا۔ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے خطے کی نازک صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجویز دی کہ برطانیہ اور عالمی طاقتیں خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کے لئے یہاں جڑی رہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔