بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرایجنسی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

خیبرایجنسی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ


لنڈی کوتل۔خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔جمعرت کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق ،خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ کم شلمان میں سکیورٹی وجوہات کی بناء پرغیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ،کرفیو شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ ہوگا،سیکیورٹی فورسز نے 2روز قبل تحصیل جمرود کے 7 مختلف علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کے کم شلمان کے علاقے میں کرفیو کا نفاذ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔