بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں ایم پی اے کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

کوئٹہ میں ایم پی اے کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

کوئٹہ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایم پی اے منظور کاکڑ کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ، منظور کاکڑ کے بھائی سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے، کوئٹہ کی جناح روڈ پردہشتگردی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی میں سوارپشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ اور ان کے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

منظور کاکٹر کے بھائی سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔وجہ زمین کا جھگڑا بتائی گئی ہے ،ادھر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔