بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ناقص کارکردگی ٗ سرکاری سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب

ناقص کارکردگی ٗ سرکاری سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام میٹرک کے حالیہ نتائج میں سرکاری سکولوں کی غیر نمایاں کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے کنٹرولرز کو پانچ سالہ ریکارڈ سمیت 10جولائی کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پشاور کے سیکرٹریٹ میں بلا لیا ہے پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم پشاور سمیت کسی بھی تعلیمی بورڈ کے نتائج میں کوئی بھی سرکاری سکول ٹاپ 10میں شامل نہیں۔

ٗ سرکاری سکولوں کی مذکورہ ناقص کارکردگی کے بعد صوبائی حکومت پر شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیا ہے گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری محمد رفیق نے پشاور تعلیمی بورڈ کادورہ کرکے صورتحال سے آگاہی حاصل کی ادھر صوبائی حکومت نے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے امتحانات کے کنٹرولرز کو سرکاری سکولوں کے نتائج پر مشتمل پانچ سالہ کارکردگی سمیت 10جولائی کو محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے ۔