بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایف آئی اے کی ریکارڈ ٹمپرنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع‘ظفر حجازی ٹیمپرنگ کے ذمہ دار قرار

ایف آئی اے کی ریکارڈ ٹمپرنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع‘ظفر حجازی ٹیمپرنگ کے ذمہ دار قرار


اسلام آباد ۔ ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹمپرنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی‘ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے ایس ای سی پی میں چودھری شوگر ملز کے ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے ظفر حجازی کو ٹیمپرنگ کا ذمہ دار اور دو اعلی افسروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیدیا تحقیقاتی ٹیم نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹیمپرنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹیمپرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کے الزامات کی بھی توثیق کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی افسران ماہین فاطمہ‘ علی عظیم اکرام نے غیر قانونی احکامات تسلیم کئے۔ ماہین فاطمہ اور علی عظیم اکرام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔