بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا غربت کے خاتمے کے معاملے میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

خیبر پختونخوا غربت کے خاتمے کے معاملے میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا


پشاور:ملک بھر میں غربت کے خاتمہ کے معاملہ میں خیبر پختونخوا تمام صوبوں پر بازی لے گیا تین سا ل کے دوران غربت کی شرح 23.86فیصد سے کم ہوکر 12.27فیصد رہ گئی ہے ۔
پاکستان شماریات بیورو کے ستمبر 2015ء سے جون 2016کے دوران ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں روزگارکی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے پہلے یہ شرح فی خاندان 2.04فیصد تھی جوبڑھ کراب 2.18فیصد ہوگئی ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں پنجاب میں روزگار کی شرح میں کمی ہوئی پنجاب میں یہ شرح 1.66سے کم ہوکر 1.59جبکہ سندھ میں 1.96سے کم ہوکر 1.89فیصد ہوگئی ہے اسی طرح دونوں صوبوں میں غربت کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔
سروے کے مطابق پنجاب میں غربت کی شرح 15.43فیصد سے بڑھ کر 19.62فیصد جبکہ سندھ میں 18.35فیصد سے بڑھ کر 23.41فیصد ہوگئی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے رابطہ پر روزنامہ آج کو بتایاکہ یہ تو ہماری حکومت کے پہلے تین سال کی کارکردگی ہے انشاء اللہ جب اگلے سال یہ سروے ہوگا تو صوبہ میں غربت اوربیروزگاری کاخاتمہ ہوچکاہوگا انہوں نے کہاکہ یہ سروے رپورٹ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونی چاہئے ۔