بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیدیا

رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیدیا

لاہور۔انٹرنیشنل فٹبالر رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق رونالڈینیو اپنے ساتھی فٹبالرز کے ہمراہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز ای کے623 کے ذریعے برازیل روانہ ہو گئے۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دینے کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔