بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کاروائی کا اختیار چیلنج

الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کاروائی کا اختیار چیلنج

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ہے ، پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے دلائل کے بعد کیس کی سماعت 19جولائی تک جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت16اگست تک ملتوی کر دی ہے،سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مینعمران خان کے خلاف ان کے مخالف اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی جانے والی توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت کی سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو حاصل ہے اور جس ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس کی سماعت کا اختیار دیا گیا تھا وہ ایکٹ 2003میں مشرف کے دور میں ختم ہوگیا تھا اور اس کو دوبارہ پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام شہری معزز ہیں اور ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق رکن اکبر ایس بابر کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کر دی ۔