بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قبائلی نوجوانوں کیلئے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز

قبائلی نوجوانوں کیلئے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز


اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے چھ ماہ کا فنی تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔فاٹا کے ترقیاتی ادار کے ترجمان کے مطابق نوجوانوں کو کوانٹٹی سرویئر ،سول لینڈ، نقشہ نویسی،کمپیوٹر کے بنیادی کورس، آٹو کی، شمسی پینل، اویوپی ایس کی تنصیب اورمرمت کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

تربیت کے علاوہ انہیں مفت قیام و طعام کی سہولت اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا۔تربیت کے خواہش مند طلبا سے کہاگیا ہے کہ وہ اس ماہ کی انیس تاریخ تک متعلقہ ایجنسی کے رابطہ افسر کے پاس اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔