بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / برساتی نالوں پرقائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

برساتی نالوں پرقائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ


پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظربرساتی نالوں پرقائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایس ایس پی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا مشترکہ اجلاس کلب طلب کیا گیا ہے ۔

ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان کافور ڈھیری کے مطابق انہوں نے برساتی نالوں پر تجاوزات اور بعض افراد کی جانب سے بند باندھنے کا ایشو اٹھایا تھا جس کے باعث ٹاؤن ٹو کی حدود میں واقع زرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے اس مقصد کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کو سنجیدہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کا اہم اجلاس کلب طلب کر لیا ہے جس میں ایس ایس پی آپریشنز ٗ ایریگیشن ایکسئن ٗ ایس ڈی او آبپاشی ٗ تحصیلدار پشاور ٗ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کرینگے اجلاس میں ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن کے تعاون سے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا۔