بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں مزید وکٹیں گرنے کا امکا ن

خیبر پختونخوا میں مزید وکٹیں گرنے کا امکا ن

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اگلے چند ہفتوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کی مزید کئی وکٹیں اڑانے کی تیاریاں کرلی ہیں پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں جسکے بعدجلد کئی اہم شمولیتوں کاامکان ہے اس سلسلے میں پارٹی کے پشاور کے ریجنل صدر اورصوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کوششیں تیز کردی ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن شیڈول سے قبل شمولیتوں کاسلسلہ مکمل کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ پارٹی کو مزید متحر ک ،فعال اور مقبول بنایاجاسکے ،پورے صوبے کی طرح پشاور ریجن میں بھی کئی اہم رہنماؤں کے ساتھ معاملات طے کیے جارہے ہیں ۔

ان میں سے سابق حکمران جماعتوں کے کئی اہم رہنما اور انتخابی امیدوار شامل ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلد ہی شمولیتوں کاسلسلہ شروع کرکے مخالف جماعتوں کو سرپرائز دے گی اس سلسلے میں رابطہ پر پشاور ریجن کے صدر شاہ فرمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی صوبہ کی سب سے مقبول اور منظم جماعت بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے سیاسی جماعتوں کے رہنما ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں اورجلد ہم شمولیتوں کاسلسلہ شروع کرکے سیاسی دھماکہ کریں گے انہوں نے کہاکہ اسلام،پختون اور روٹی کپڑامکان کے نام پر ماضی میں پختونوں کو دھوکا دینے والوں کی اصلیت سب پر آشکارہ ہوچکی ہے اس لیے اب سب کی نگاہیں تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی پر لگی ہوئی ہیں