بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہاجرین کیوجہ سے پاکستان مسائل کاشکار ہے ٗ قادر بلوچ

افغان مہاجرین کیوجہ سے پاکستان مسائل کاشکار ہے ٗ قادر بلوچ


اسلام آباد۔وفاقی وزیربرائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان مسائل کاشکار ہے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لییدنیا افغانستان کی مدد کرے پاکستان میں30لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کے مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔ منگل کو مہاجرین پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کا مسئلہ قومی مسئلہ ہے۔

پاکستان میں30لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان مسائل کا شکار ہے۔ پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے ڈونرز نے650ملین ڈالر کا وعدہ کیا تھا۔6سال گزرنے کے بعد بھی صرف 160سے 170 ملین ڈالر دیے گئے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے بچوں کو تکنیکی مہارت بھی فراہم کررہا ہے۔