بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ملالہ یوسفزئی کی آج 20 ویں سالگرہ

ملالہ یوسفزئی کی آج 20 ویں سالگرہ


عارف والا۔ عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی20 ویں سالگرہ آج12 جولائی بروزبدھ کومنائیں گی انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ وہ خواتین کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور خاص کر خیبر پختونخوا میں خواتین کے تعلیم کے حصول کے لئے انکی رہنمائی کریں گی ۔

ملالہ 12 جولائی 1997 کو مینگورہ میں پیداہوئی جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،ملالہ یوسفزئی بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور انہوں نے خواتین کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی ملالہ یوسفزئی نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو جہالت سے نکالنے اور ان کی زندگی میں جدت لانے کیلئے کالم نگاری کاآغاز کیا وہ دہشت گردی کا نشانہ بھی بنیں ۔ملالہ یوسفزئی کو دنیا کا سب سے بڑا نوبل پرائز انعام بھی ملا۔