بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 3پاکستانی دوست بلغاریہ میں جان کی بازی ہارگئے

3پاکستانی دوست بلغاریہ میں جان کی بازی ہارگئے

جمرود ۔ بلغاریہ میں ٹریفک حادثے میں جمرود سے تعلق رکھنے والے تین جواں سال دوست جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیس سالہ منان آفریدی سکنہ ریکالے،بائیس سالہ ساجد آفریدی سکنہ سورکمراورسولہ سالہ نبی آفریدی سکنہ غنڈی مزدوری کیلئے آٹھ مہینے پہلے بلغاریہ گئے تھے ، پچیس دن پہلے بلغاریہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں تینوں جاں بحق ہوگئے تھے اور پچیس دن کے بعد ان تینوں دوستوں کی میتیں اسلام آباد ائر پورٹ پر ان کے ورثاء نے وصول کیں جس کے بعدان کی میتیں خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود پہنچائی گئیں جہاں انہیں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔