بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کے گھر سے ملازم کی لاش برآمد

مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کے گھر سے ملازم کی لاش برآمد


لاہور کے علاقے اکبر ی منڈی سے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے شاہ جہاں کے گھر سے 15سالہ گھریلو ملازم اختر کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے جبکہ اختر کی بہن 12سالہ عطیہ کے جسم پر بھی تشددکے نشانات ہیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،دونوں بہن بھائی اسی گھر میں ملازم تھے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے اکبری منڈی سے مسلم لیگ(ن) کی خاتون ممبر پنجاب اسمبلی شاہ جہاں کے گھر سے گھریلو ملازم اختر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جب کہ اس کی بہن عطیہ کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے۔اختر اور اس کی بہن عطیہ بھی اس گھر میں ملازم تھی۔مقتول ملازم اختر کی بہن عطیہ نے مقامی پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان پر تشددفوزیہ نامی خاتون کرتی تھی۔عطیہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔متاثرہ فریق نے اکبری منڈی تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ خاتون ایم پی اے گھر کو تالے لگا کر کہیں چلی گئیں ہیں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔