بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈی آئی خان میں آئل ٹینکراورمسافر گاڑی میں تصادم

ڈی آئی خان میں آئل ٹینکراورمسافر گاڑی میں تصادم


ڈی آئی خان۔ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ڈیرہ ٹاون چوک وزیرستان میں آئل ٹینکراورمسافرپک اپ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ ڈیرہ ٹان چوک وزیرستان میں تیزرفتاری کے باعث آئل ٹینکر اورمسافر پک آپ میں تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق جب کہ 6 مسافرزخمی ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد ریسکیواور پولیس حکام موقع پر پہنچے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔